WARID LAUNCHES SUPER MONTHLY BUNDLES FOR POSTPAID CUSTOMERS

WARID LAUNCHES SUPER MONTHLY BUNDLES FOR POSTPAID CUSTOMERS

وارد سپر منتھلی اور ان لمیٹڈ منتھلی بنڈلز

وارد نے اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کےلیے سپر منتھلی اور ان لمیٹڈ منتھلی بنڈلز متعارف کرا دئیے ہیں۔
سپر منتھلی بنڈل میں صارفین500 روپے علاوہ ٹیکس ماہانہ میں 1000 وارد منٹس، 1000 ایس ایم ایس، 1000 ایم بیز اور دوسرے نیٹ ورکس پر 250 منٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ ان لمیٹڈ منتھلی بنڈل میں صارفین 1000 روپے علاوہ ٹیکس ماہانہ میں 2500 وارد منٹس، 2500 ایس ایم ایس، 2500 ایم بیز اور دوسرے نیٹ ورکس پر 500 منٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


وارد نے یہ بنڈلز محدود مدت کےلیے متعارف کرائے ہیں ۔ ان بنڈلز کو حاصل کرنے والے صارفین ابتدائی 6 ماہ تک یہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں، اس کے بعد WP500اور WP1000 پیکیجز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بنڈلز نئے صارفین، موجودہ صارفین، پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ پر منتقل ہونے والے اور پورٹ ان صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ان بنڈلز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-20

More Technology Articles