Warid Sends official message to its customers about data technology

Warid Sends Official Message To Its Customers About Data Technology

تھری جی نیلامی میں‌ عدم شرکت، وارد کا اپنے مایوس صارفین کو ’’حوصلہ رکھنے ‘‘ کا پیغام!

وارد کی طرف سے شدید غصے میں مبتلا اپنے صارفین کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں جاری ہیں، سوشل میڈیا پر وارد کے آفیشل فیس بک اور ٹویٹر کے صفحات پر صارفین کے تند و تیز سوالات کے جواب میں بس یہی کہا جا رہا ہے کہ ’’بہت جلد آپ کو خوشخبری سننے کو ملے گی‘‘۔
لیکن دوسری طرف پی ٹی اے کے طرف سے ملنے والی اطلاعت کے بعد صارفین کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا، پی ٹی اے نے ایسی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں وارد کو فور جی کا لائسنس بغیر نیلامی کے دئیے جانا شامل تھا۔


پی ٹی اے کے اس اعلامیہ کے بعد وارد کے ہزاروں ، لاکھوں صارفین نے اپنا نیٹ ورک تبدیل کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ اور زیادہ تر نے ’’زونگ‘‘ کی جانب رُخ کیا۔ ایسے حالات میں وارد کی طرف سے مکمل خاموشی نے صارفین کے غصے میں مزید اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)


لیکن آج (یکم مئی 2014) کو وارد نے اپنی خاموشی کو توڑ ہی دیا، اور اپنے صارفین کو ایک ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ ’’حوصلہ رکھیں‘‘۔

بہت جلد انہیں اچھی خبر ملے گی!
وارد کی طرف سے بھیجے گئے ایس ایم ایس کے مطابق ’’ محترم وارد صارف، نئی اور جدید ڈیٹا ٹیکنالوجی کے بارے میں بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ آپ کا انتظار یقینا رائیگاں نہیں جائے گا، کیونکہ بہترین ٹیکنالوجی بہت جلد آنے والی ہے‘‘۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/warid-sms.jpg

وارد کی طرف سے یہ اعلان اسکے صارفین کا غصہ ضرور کم کرے گا، اور جو صارفین بڑی تعداد میں دوسرے نیٹ ورکس پر جانے کا سوچ رہے ہیں یقینا انکو روکنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

لیکن وارد نے اس آفیشل پیغام کو بھیجتے بھیجتے بہت دیر کر دی، کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں صارفین پہلے ہی دوسرے نیٹ ورکس پر جا چکے ہیں۔ اگر یہ اعلان پہلے کر دیا جاتا تو یقینا وہ سب کچھ دیر اور انتظار کر لیتے۔
وہ کہتے ہیں ناں ’’دیر آمد درست آمد‘‘۔۔۔ شائید اس صورتحال میں یہی وارد کیلئے سب سے بہتر مثال ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-01

More Technology Articles