Warid to shut down voice and SMS bundles on Eid ul Fitr

Warid To Shut Down Voice And SMS Bundles On Eid Ul Fitr

عید کے موقع پر وارد کے ایس ایم ایس اور وائس بنڈل غیر فعال ہونگے

ہرسال کی طرح وارد نے ایک بار پھر اپنی“ روایت” برقرار رکھتے ہوئے عید کے موقع پر ایس ایم ایس اور وائس بنڈل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔وارد نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ سروس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ کے وائس اور ایس ایم ایس بنڈل، ہفتہ وار ایس ایم ایس بنڈل اور گلو آل ویک آفر 18 اور 19 جولائی کو دستیاب نہیں ہونگے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان دو دنوں میں تمام ایس ایم ایس اور فون کالز کے چارجز سٹینڈرڈ چارجز کے حساب وصول کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وارد کے ایک ترجمان کے مطابق عید کے دوران ایس ایم ایس سپریم(تفصیلات اس صفحے پر) اور ایس ایم ایس کریز(تفصیلات اس صفحے پر) دستیاب ہونگے
ایس ایم ایس سپریم میں 60 روپے ماہانہ میں 10 ہزار ایس ایم ایس ملتے ہیں جبکہ ایس ایم ایس کریز میں 150 روپے میں 5000 ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس ملتے ہیں۔
وارد کی طرح پاکستان کی دوسری کمپنیاں بھی عید کے موقع ایس ایم ایس اور وائس بنڈل بند کردیتی ہیں ۔ ان کے اعلانات بھی چند دنوں میں ہی ممکن ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-15

More Technology Articles