WarnerMedia confirms its Netflix rival will be called HBO Max

WarnerMedia Confirms Its Netflix Rival Will Be Called HBO Max

وارنر میڈیا نے نیٹ فلکس کے مقابلے میں ایچ بی او میکس سروس شروع کرنے کی تصدیق کر دی

ایچ بی او گو اور ایچ بی او ناؤ کے بعد جلد ہی ایک نئی سروس ایچ بی او میکس بھی شروع ہونے والی ہے۔ وارنر میڈیا اور اس کی مالک کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی  اس نئی  سبسکرپشن بیسڈ سروس کو نیٹ فلکس، ہولولو،  آنے والی ڈزنی پلس اور دوسری کئی سروسز  کے  مقابلے میں  لانچ  کر رہے ہیں ۔
وارنر میڈیا نے تصدیق کی کہ  2020 کے موسم بہار میں آنے والی ”فرینڈز“ سیریز کی تمام قسطیں ایچ بی او میکس پر  ہی نشر کی جائیں گی۔
فرینڈز اس سے پہلے نیٹ فلکس پر نشر کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)


فرینڈز کے علاوہ ایچ بی او میکس پر The Fresh Prince of Bel-Air  ، Pretty Little Liars اور دوسری بہت سی سیریز کی اقساط بھی نشر کی جائیں گی۔ ایچ بی او میکس پر بہت سی نئی اورینجل فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ ایچ بی او میکس پر ایچ بی او کا تمام مواد، وارنر میڈیا کے شوز اور اوریجنل فلمیں دکھائی جائیں گی۔
ایچ بی او میکس کو 2020 کے بہار میں لانچ کیا جائے گا۔ شروع میں اس پر 10 ہزار گھنٹوں کا مواد ہوگا۔ ابھی تک ایچ بی او میکس کی سبسکرپشن فیس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ اے ٹی اینڈ ٹی سروس کے لانچ پر ہی فیس کا اعلان کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-07-10

More Technology Articles