Web status code tells you when sites are censored

Web Status Code Tells You When Sites Are Censored

ویب سٹیٹس کوڈ بتائے گا کہ کونسی ویب سائٹس حکومت نے سنسر کی ہیں

کچھ استثناء کے ساتھ ویب سٹیٹس کوڈ مختلف خرابیوں(errors) کو ظاہر کرتے ہیں۔ 404 پیج کا مطلب ہے کہ جو مواد آپ تلاش کرنا چاہ رہے ہیں وہ نہیں ملا۔ اب ایک کوڈ سے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ مواد واقعی موجود نہیں یا حکومت آپ کو اس مواد تک رسائی دینا نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

451 کوڈ سے سائٹس ہوسٹ اور نیٹ وائیڈرز آپ کو بتائیں گے کہ یہ سائٹ سنسر ہوگئی ہے یامواد تک رسائی میں قانونی رکاؤٹیں ہیں۔451 کوڈ 403 کوڈ سے بہتر ہے، جو ممنوعہ مواد کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔سنسر شپ کو عیاں کرنے کے لیے 451 کوڈ تو متعارف کرا دیا گیا ہے مگر اس میں ایک قباحت ہے۔ سنسرشپ کے حامی ممالک اس کوڈ کو ہی سنسر کر دیں تو صارفین پراکسی کے ذریعے ہی سنسر کی ہوئی سائٹس کے بارے میں جان سکتے ہیں، وہ بھی اگر رسائی میں ہوں تو۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-22

More Technology Articles