Website Hacking will be considered as cyber terrorism in Pakistan

Website Hacking Will Be Considered As Cyber Terrorism In Pakistan

خبردار، ہوشیار! جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے پر چھ ماہ قید، ویب سائٹ ہیکنگ دہشت گردی قرار

حکومت نے سائبر کرائم بل 2014 تیار کر لیاہے بل میں ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا چودہ سال قید اور پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بل کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں اور پبلک یوٹیلٹی سروسز کو نقصان پہنچانا بھی دہشتگردی کے زمرے میں آئے گا۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک فراڈ کے مجرم کو پانچ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہو سکے گی۔

انٹرنیٹ یا موبائل پر کسی خاتون کی کردار کشی کرنے والے شخص کو ایک سال قید ہو سکے گی۔ بل میں انٹرنیٹ پربذریعہ فیس بک، ٹوئیٹر یا کسی اور سوشل نیٹ ورک پرکسی دوسرے کی شناخت اپنانے پر چھ ماہ تک کی قید تجویز کی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-17

More Technology Articles