دنیا بھر میں وی چیٹ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی

دنیا کی پہلی دس انٹرنیٹ کمپنیوں میں چین کی چار کمپنیاں شامل ہیں،چئیرمین ٹینسینٹ ما ہوا ٹینگ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2018ء) دنیا بھر میں وی چیٹ ایپ کا ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد پہلی دفعہ ایک ارب سے تجاوز کرگئی،دنیا کی پہلی دس انٹرنیٹ کمپنیوں میں چین کی چار کمپنیاں شامل ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے مندوب،ٹینسینٹ کے چیرمین ما ہوا ٹینگ نے چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے مندوبین کی راہداری میں نشاندھی کی کہ رواں سال چین کے جشن بہار کے دوران، دنیا بھر میں وی چیٹ کے ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد پہلی دفعہ ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے ۔
اسی دن ما ہوا ٹینگ سمیت دس مندوبین نے پہلی دفعہ مندوبین کی راہداری میں میڈیا کو انٹرویو دیا۔ ما ہوا ٹینگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں اقتصادی ترقی کے معیار کو مزید بلند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر انٹرنیٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ دنیا کی پہلی دس انٹرنیٹ کمپنیوں میں چین کی چار کمپنیاں شامل ہیں۔ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں سائنس و ٹیکنالوجی اور تخلیق سے اصلاحات و کھلی پالیسی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ جس سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں گوانگ دونگ، ہانگ کانگ مکاو بے ایریا ، جہاں ٹینسینٹ کا ہیڈکواٹر واقع ہے، مزید اہم کردار ادا کرسکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-05

More Technology Articles