Western Digital finally offers a consumer SSD

Western Digital Finally Offers A Consumer SSD

ویسٹرن ڈیجیٹل نے آخر کار کنزیومر ایس ایس ڈی پیش کر دی

ویسٹرن ڈیجیٹل بہت عرصے سے ڈیٹا ڈرائیو کے حوالے سے کافی مقبول برانڈ ہے تاہم ویسٹرن ڈیجیٹل نے ابھی تک ایس ایس ڈی متعارف نہیں کرائی تھی۔ حالانکہ ایس ایس ڈی ٹیکنالوجی آج سے 8 سال پہلے یعنی 2008 میں ہی کافی مقبول ہونا شروع ہو گئی تھی۔بہت دیر کے بعد ہی سہی مگر اب ویسٹرن ڈیجیٹل نے پرسنل کمپیوٹر کےلیے پہلی ساٹا ایس ایس ڈی پیش کر دی ہے۔
ویسٹرن ڈیجیٹل کی مصنوعات میں روایتی ہارڈ ڈسک اور کلاؤڈ بیسڈ نیٹ ورک ہارڈ ڈرائیو شامل ہیں تاہم اس نے ایس ایس ڈی کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

مئی میں ویسٹرن ڈیجیٹل نے سین ڈسک کو 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔اس خریداری کا مقصد جہاں مالی فائدہ تھا وہیں ایس ایس ڈی کا مارکیٹ شیئر حاصل کرنا بھی تھا تاہم ویسٹرن ڈیجیٹل نے نئی ایس ایس ڈی اپنی برانڈ کے تحت ہی متعارف کرائی ہے۔
ویسٹرن ڈیجیٹل نے بلیو ایس ایس ڈی 250 جی بی، 500 جی بی اور 1 ٹی بی سائز میں متعارف کرائی ہیں جبکہ گرین ایس ایس ڈی کو محدود پیمانے پر 120 جی بی اور 240 جی بی میں لانچ کیا گیاہے۔ گرین ایس ایس ڈی کو اس سہ ماہی آخر میں مزید ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-11

More Technology Articles