WHATSAPP BETA BUILD HAS HIDDEN SETTING TO SHARE DATA WITH FACEBOOK

WHATSAPP BETA BUILD HAS HIDDEN SETTING TO SHARE DATA WITH FACEBOOK

وٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں فیس بک سے ڈیٹا شیئر کرنے کا خفیہ آپشن

وٹس ایپ کے شریک بانی اور سی ای او جان کوم نے 2014 میں کچھ صارفین کے خدشات دور کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فیس بک کے ساتھ شراکت داری سے صارفین کی پرائیویسی بالکل متاثر نہیں ہوگی۔جان نے کہا تھا کہ صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے، وٹس ایپ کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ ہمیں صارفین کے بارے میں کم سے کم معلوم ہو۔صارفین کو ہمیں اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں، نہ ہم آپ سے آپ کا ای میل آئی ڈی پوچھیں گے۔

ہم آپ کی پیدائش کا دن نہیں جانتے، ہم آپ کے گھر کا پتہ نہیں جانتے۔ ہم نہیں جانتے کہ آپ کہاں کام کرتے ہیں، ہمیں آپ کی پسند، انٹرنیٹ پر سرچ یا جی پی ایس لوکیشن کے بارے میں بھی معلوم نہیں ، اور نہ ہی وٹس ایپ اس پلان کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)


کوم نے مزید کہا تھا کہ اگر فیس بک کے ساتھ شراکت داری کا مطلب اپنی اقدار تبدیل کرنا ہے تو ہم ایسا نہیں کریں گے۔


وٹس ایپ کی اسی پالیسی نے اسے پرسنل میسیجنگ سروسز میں اہم مقام دلایا لیکن اب لگتا ہے کہ اُس وقت صارفین کے خدشات بے بنیاد نہیں تھے۔جاویر سانتوس نام کے ایک ڈویلپر نے وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ بیٹا ورژن کو چیک کرتے ہوئے ایک فیچر دریافت کیا ہے، جس کے تحت صارفین وٹس ایپ کی خفیہ سیٹنگ سے وٹس ایپ اکاؤنٹ کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کر سکتےہیں۔
آپشن میں ایسا کرنے کا مقصد فیس بک پر بہترین سروس کا حصول بتایا گیا ہے۔اس آپشن سے وٹس ایپ کی سروس فیس بک سے مربوط ہو جاتی ہے۔وٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگ اور مشن سٹیٹمنٹ کے مطابق وٹس ایپ کے پاس فیس بک سے شیئر کرنے کےلیے سوائے فون نمبر کے کچھ زیادہ ڈیٹا نہیں لیکن فیس بک صارفین کے رابطوں ،شیئرنگ ٹیکسٹ، فائلوں کے نام اور مواد سے صارفین کے مزاج کا اندازہ لگا کر انہیں فیس بک پر زیادہ بہتر اشتہارات دکھا سکتا ہے۔

ابھی یہ فیچر وٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ہے، جسے لانچ نہیں کیا گیا اور یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان چیکڈ ہے۔ابھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ فیچر وٹس ایپ کی اگلی اپ ڈیٹ میں شامل ہوگا یا نہیں یا شامل ہوگا تو بائی ڈیفالٹ چیکڈ ہو گا یا ان چیکڈ لیکن یہ فیچر وٹس ایپ کی مشن سٹیٹمنٹ سے براہ راست متصادم ضرور ہے۔

WHATSAPP BETA BUILD HAS HIDDEN SETTING TO SHARE DATA WITH FACEBOOK
تاریخ اشاعت: 2016-01-23

More Technology Articles