WhatsApp beta lets you pin people to the top of your chat list

WhatsApp Beta Lets You Pin People To The Top Of Your Chat List

وٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں خاص الخاص لوگوں کو چسپاں کرنے کی سہولت‎

اگر آپ وٹس ایپ کے شیدائی ہیں اور بہت سے لوگوں سے اس کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں تو یہ نیا فیچر جو فی الحال بی ٹا ورژن میں جانچا جارہا ہے، آپ کے لئے ہی ہے۔ آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ اگر آپ کو کئی لوگ وٹس ایپ پر پیغامات بھیج رہے ہوں تو جس کا پیغام سب سے نیا ہے، وہ ہی سب سے اوپر نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوگ جن سے آپ نے کچھ گھنٹے یا دن پہلے چیٹنگ کی تھی، وہ نیچے چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اس نئے فیچر کی بدولت آپ ایسے رابطوں یعنی Contactsکو Pin یا چسپاں کرسکتے ہیں جو آپ کے لئے خاص ہیں۔ یہ لوگ وٹس ایپ میں ہمیشہ آپ کو اوپر ہی نظر آئیں گے تاکہ آپ ان سے فوراً رابطہ کرسکیں۔
یہ فیچر اگر جانچ کے دوران پسند کیا گیا تو وٹس ایپ کے فائنل ورژن میں بھی شامل کردیا جائے گا۔
اگر آپ وٹس ایپ کا بی ٹا ورژن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کرکے Join Beta پر کلک کردیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-01

More Technology Articles