WhatsApp blocked again in China

WhatsApp Blocked Again In China

چین میں واٹس ایپ پرایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی

چین میں وٹس ایپ کے استعمال پرا یک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کچھ دنوں سے چین کے اکثر صارفین تک وٹس ایپ کی رسائی نہیں ہے ، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین میں وٹس ایپ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کئی ماہ سے وٹس ایپ کے چینی صارفین وقفے وقفے سے یہ شکایات کرتے رہے ہیں کہ اکثر اُن کی وٹس ایپ تک رسائی بند کر دی جاتی ہے۔


یاد رہے کہ چین کی سخت سنسر شپ پالیسی کے باعث 2009 سے ہی چین میں فیس بک پر پابندی ہے۔ اس کے بعد چین میں انسٹا گرام پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی اور اب صارفین فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ کو بھی استعمال نہیں کر پا رہے۔چین میں سوشل میڈیا سائٹس کے علاوہ گوگل کا سرچ انجن اور اس کی تمام سروسز بھی بلاک ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-26

More Technology Articles