WhatsApp extends support for BlackBerry and Nokia handsets

WhatsApp Extends Support For BlackBerry And Nokia Handsets

وٹس ایپ بلیک بیری اور نوکیا ہینڈ سیٹ کو جولائی 2017 تک سپورٹ کرے گا

وٹس ایپ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ نوکیا، بلیک بیری، ونڈوز اور بہت سے اینڈروئیڈ سمارٹ فونز کے لیے 31دسمبر 2016 کو اپنی سپورٹ بند کردے گا۔

(جاری ہے)

اب وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوکیا ایس 40، سمبین ایس 60 یابلیک بیری او ایس (بشمول بی بی 10) کو 30جون 2017 تک سپورٹ کرتا رہے گا ۔تاہم اینڈروئیڈ 2.3 جنجر بریڈ اور اس سے پہلے کے ورژن، ونڈوز فون 7 اور آئی او ایس 6 کے لیے وٹس ایپ کی سپورٹ 31دسمبر 2016 کو ہی ختم ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-05

More Technology Articles