WhatsApp for Android updated

WhatsApp For Android Updated

وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں نئے کیمرہ فیچر متعارف کرا دئیے

وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کےلیے چند اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس اُن صارفین کےلیے کافی اہم ہیں جو اپنے فون سے تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔
وٹس ایپ کے جدید ترین ورژن سے صارفین فوٹو اور ویڈیوز کو کسٹومائز کر کے اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔وٹس ایپ نے جو نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، اُن سے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیو پر ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں اور ڈرائنگ بھی بنا سکتے ہیں۔


وٹس ایپ اینڈروئیڈ کے صارفین اب اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں ایموجیز شامل کر کے بہتر انداز سے اپنے جذبات کی ترجمانی کر سکتے ہیں۔ وٹس ایپ اینڈروئیڈ کے صارفین اب جب بھی ویڈیو یا تصویر بنائیں گے انہیں ایک نیا ایڈیٹنگ ٹول نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

اس ٹول سے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو نئے انداز سے شیئر کر سکتے ہیں۔
وٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ کے بعد وٹس ایپ کیمرہ فرنٹ پر موجود فلیش کو بھی سپورٹ کرے گا۔

جس سےصارفین بہترین سیلفی بنا سکیں گے۔یہ نیا فیچر کم روشنی والی جگہوں پر سیلفی بنانے کےلیے بہترین ہے۔
وٹس ایپ میں ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران زوم کا بھی فیچر متعارف کرایا گیاہے۔ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران زوم کرنے کے لیے فوٹو زوم کرنے کی طرح انگلی اور انگوٹھے کا استعمال کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ صارفین سکرین پر ڈبل ٹیپ کر کے بھی فرنٹ اور مین کیمرہ سوئچ کر سکتے ہیں۔
وٹس ایپ نے یہ تمام فیچر اینڈروئیڈ صارفین کےلیے متعارف کرا دئیے ہیں۔ آئی او ایس میں یہ فیچر جلد ہی شامل کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-04

More Technology Articles