WhatsApp for iOS joins the GIF party

WhatsApp For IOS Joins The GIF Party

وٹس ایپ نے ٖآئی او ایس کے لیے GIF سپورٹ اور دوسرے فیچر متعارف کرادئیے

وٹس ایپ نے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔وٹس ایپ نے بہت تاخیر سے ہی سہی مگر اپنی آئی او ایس ایپ پر GIF(متحرک)تصاویر بھیجنے کی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔اس کے علاوہ وٹس ایپ نے مزید کئی فیچر بھی متعارف کرائے ہیں۔
اب آئی او ایس صارفین اپنے فون میں موجود GIF بھیجنے کے ساتھ ساتھ Giphy کی لائبریری اور بعض ممالک میں Tenor کی GIF لائبریری سے تصاویر سرچ کر کے بھیج سکتے ہیں۔


وٹس ایپ نے ایپ میں ایک پاور فل GIFایڈیٹر بھی شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی مدد سے صارفین GIF میں کیپشن، سٹیکر اور حتیٰ کہ ڈرائنگ بھی شامل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی کلپ کو کاٹ بھی بھی GIF بنائی جا سکتی ہے۔ وٹس ایپ کی آئی او ایس کے لیے تازہ ترین ایپلی کیشن میں صارفین 6 سیکنڈ یا اس سے مختصر ویڈیوز کو بطور GIF بھی بھیج سکتےہیں۔
وٹس ایپ صارفین اب لائیو فوٹوز کو بھی GIFکے طور پر بھیج سکتے ہیں۔اس کے لیے صارفین کو پہلے Attach پھر Photo/Video Library پھر 3D Touch a Live Photo اور پھر Select As GIF منتخب کرنا ہوگا۔
وٹس ایپ کے ایسے فیچر جو صرف بیٹا ورژن میں لانچ کیے گئے تھے وہ بھی سب صارفین کےلیےلانچ کر دئیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-07

More Technology Articles