WhatsApp Introduces Size Tab On Beta Version Of Windows Phone

WhatsApp Introduces Size Tab On Beta Version Of Windows Phone

وٹس ایپ نے ونڈوز فون کے بیٹا ورژن میں ”سائز“ ٹیب متعارف کرا دیا

وٹس ایپ ونڈوز فون کے لیے وٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ یہ فیچر سائز ٹیب کا ہے۔
یہ نیا فیچر ونڈوز فون کے بیٹا ورژن 2.17.86 میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس ورژن میں وٹس ایپ نے سائز کا ٹیب متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کسی بھی صارف کے ساتھ کی گئی چیٹ کا سائز دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ فیچر نہ صرف صارفین اور گروپ چیٹ کا سائز بتاتا ہے بلکہ صارفین کے ساتھ شیئر کی گئے جف فوٹؤز، ٹیکسٹ اور ملٹی میڈیا کی تعداد بھی بتاتا ہے۔
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن 2.17.86 فار ونڈوز 10 موبائل اور ونڈوز فون 8.1 کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیچر ابھی صرف جرمنی کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

WhatsApp Introduces Size Tab On Beta Version Of Windows Phone
تاریخ اشاعت: 2017-03-02

More Technology Articles