WhatsApp is testing update to alert users from forwarding spam mess

WhatsApp Is Testing Update To Alert Users From Forwarding Spam Mess

وٹس ایپ بار بار فارورڈ ہونے والے میسج کے بارے میں صارفین کو مطلع کرے گا

وٹس ایپ پر اکثر صارفین کو کافی وقت فارورڈ سپام میسج کو پڑھنے یا پھر انہیں فارورڈ کرنے میں ہی گزر جاتا ہے۔ اکثر صارفین تو انجانے میں ہی کسی میسج کو یہ سوچ کر فارورڈ کر دیتے ہیں کہ ان کے کسی دوست نے صرف انہیں ہی بھیجا ہے۔ تاہم اب وٹس ایپ ایسے پیغامات کے بارے میں اپنے صارفین کو مطلع کرےگا۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ صارفین کو بتائے گا کہ جس میسج کو وہ پڑھ رہے ہیں وہ پہلے بھی کئی بار فارورڈ ہوچکا ہے۔

یہ انتباہ میسج بھیجنے والے کے نام کےنیچے درج ہوگا۔ اسی طرح جب آپ پہلے ہی کئی بار فارورڈ کیا گیا میسج دوبارہ آگے فارورڈ کریں گے تو وٹس ایپ آپ کو بھی مطلع کرے گا کہ یہ میسج پہلے ہی کئی بار فارورڈ ہو چکا ہے۔
وٹس ایپ کے اس اقدام سے فارورڈ میسج کی بھرمار ختم تو نہیں ہوگی لیکن امید ہے کہ کافی کم ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-17

More Technology Articles