WhatsApp limits message forwarding to only one person at a time

WhatsApp Limits Message Forwarding To Only One Person At A Time

اب بہت زیادہ وائرل میسج وٹس ایپ پر صرف ایک بار ہی فارورڈ کیا جا سکے گا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی دنیا  بھر میں گمراہ کن خبروں کا سیلاب بھی آ گیا ہے۔ فیس بک یا ٹوئٹر پر تو  کسی بھی خبر کے ماخذ کو ٹریک کرنا تھوڑا آسان ہوتا ہے لیکن اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ  ایپس جیسے وٹس ایپ میں ایسا کرنا آسان نہیں۔
گمراہ کن خبروں کے نقصان سے بچنے کے لیے  وٹس ایپ نے ایک اور نئی پابندی متعارف کرائی ہے۔ اب بہت ہی زیادہ وائرل میسج کو  صارفین ایک  بار ہی فارورڈ کر سکتے ہیں۔
یعنی اب  صارفین وائرل میسج کو ایک بار میں  بس پانچ صارفین کو ہی بھیج سکیں گے۔

(جاری ہے)


یاد رہے کہ وٹس ایپ صارفین کے بھیجے ہوئے میسج نہیں پڑھ سکتا لیکن  وہ میسج کے میٹا ڈیٹا  کے ذریعے پتا چلا سکتا ہے کہ یہ میسج پہلے بھی بھیجا جا چکا ہے یا کتنی بار فارورڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے ایک  بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران  فارورڈ میسج کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیاہے۔یہ گمراہ کن خبروں کے پھیلنے کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔
فیس بک کی ملکیتی ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔ کمپنی جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے  ریورس امیج سرچ اور ٹیکسٹ سرچ فیچر کے تجربات بھی کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-04-11

More Technology Articles