WhatsApp new update has made it much easier to see who is ignoring your messages

WhatsApp New Update Has Made It Much Easier To See Who Is Ignoring Your Messages

وٹس ایپ پر کون نظر انداز کر رہا ہے،دیکھنا اور بھی آسان

وہ دن گئے جب آپ کسی کو خط لکھ کر پوسٹ کرتے اور اس کے بعد سکون سے بیٹھ کر جواب کا انتظار کرتے۔ اب وٹس ایپ کا زمانہ ہے، اپنا میسج بھیجیں اور فوراً ہی جواب لیں۔ وٹس ایپ میں بھیجے گئے میسج کے سامنے ایک گرے ٹک کا مطلب ہوتا ہے کہ میسج آپ کے فون سے چلا گیا، دو گرے ٹک کا مطلب ہوتا ہےکہ آپ کے دوست کے موبائل میں چلا گیا اور اگر دونوں ٹک نیلے ہو جائیں تو سمجھ جائیں کہ آپ کا میسج پڑھ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اگر کافی دیر تک جواب نہ آئے تو سمجھ لیں کہ آپ کا دوست آپ کو نظرانداز کر رہا ہے۔
وٹس ایپ نے اب ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے آپ کو میسج کھولے بغیر پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کا میسج پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں۔ اب نیلے ٹک کے نشان میسج کے اندر نہیں بلکہ چیٹ کی مین لسٹ میں ہی دیکھے جا سکیں گے۔ مین چیٹ لسٹ کو کھولتے ہی آپ کو پتہ چل جائے کہ آپ کے بھیجے ہوئے میسج کا سٹیٹس کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-03

More Technology Articles