WhatsApp newly leaked features

WhatsApp Newly Leaked Features

وٹس ایپ میں میوزک بھی شیئر کیا جا سکے گا

جرمنی سے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق مشہور میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ میں نئے فیچرز شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وٹس ایپ کے ورژن 2.16.7.257 بیٹا کے سکرین شاٹس کے مطابق وٹس ایپ صارفین جلد ہی میسجنگ ایپ میں میوزک بھی شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کے مطابق فون میں محفوظ ٹریکس کو بھی ویسے ہی شیئر کیا جا سکے گا، جیسے ایپل میوزک ٹریک شیئر کیا جاتا ہے تاہم ایپل میوزک ٹریک شیئر کرنے کے لیے دونوں صارفین کو ہی ایپل کی میوزک سٹریمنگ سروس میں سبسکرائب کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ میں میوزک کو سننے کے لیے میوزک پلیئر بھی شامل کیا جائے گا۔
وٹس ایپ کے نئے ورژن میں ایموجیز کے سائز کو بھی بہت بڑا کر دیا جائے گا۔آئی او ایس میں یہ سائز موجودہ سائز سے تین گنا بڑا ہوگا۔
وٹس ایپ پبلک گروپ میں کوئی بھی، جس کے پاس گروپ کا لنک ہو، کانٹنٹ پوسٹ کر سکے گا تاہم ایڈمن کو اجازت ہو گی کہ وہ جب چاہے لنک کو ختم کر کے پبلک چیٹ کو بند کردیں۔ مینشن (Mentions) سے صارفین چیٹ میں اُن لوگوں کو ٹیگ کر سکیں گے جو اُن کی ایڈریس بک میں موجود ہونگے۔
وٹس ایپ کے یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ انہیں کچھ عرصے میں بتدریج ایپلی کیشن میں شامل کیا جائے گا۔

WhatsApp newly leaked features
تاریخ اشاعت: 2016-06-24

More Technology Articles