WHATSAPP NOW HAS 1 BILLION USERS WORLDWIDE

WHATSAPP NOW HAS 1 BILLION USERS WORLDWIDE

وٹس ایپ کے متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وٹس ایپ سے ہر روز 42 ارب میسیجز، 1.6 ارب فوٹوز اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔وٹس ایپ پر 1 ارب گروپس ہیں. یہ اردو سمیت 53 زبانوں میں دستیاب ہے
کمپنی کے سی ای او جان کوم کےمطابق 18 جنوری کو وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 990 ملین تھی، صرف 2 ہفتے میں 10 ملین صارفین کے اضافے سےیہ ایک ارب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ میں پچھلے سال بہت سے فیچر متعارف کرائے گئے، جن کی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرایا گیا، وٹس ایپ چیٹ کا بیک اپ ڈرائیو پر لینے کی سہولت متعارف کرائی گئی۔ آڈیو کالز کی سہولت متعارف کرائی گئی، ویڈیو کالنگ کے فیچر پر کام ہورہا ہے۔سب سے اہم ڈویلپمنٹ اس کی سالانہ فیس ختم کرنے کی تھی، جو ترقی پذیر ممالک کے صارفین کی راہ میں بڑی رکاؤٹ تھی۔

WHATSAPP NOW HAS 1 BILLION USERS WORLDWIDE
تاریخ اشاعت: 2016-02-02

More Technology Articles