WhatsApp on the Web launched new feature on web client

WhatsApp On The Web Launched New Feature On Web Client

وٹس ایپ آن دی ویب، نئے فیچرز کے ساتھ

وٹس ایپ نے وٹس ایپ آن دی ویب کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔کچھ نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ صارفین کو براؤزر میں ہونے والی اپنی چیٹ اور گروپس کی گفتگو پر زیادہ کنٹرول دیا گیا ہے۔
وٹس ایپ نے پہلی بار جنوری میں ویب انٹرفیس کو لانچ کیا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)۔ ویب انٹرفیس کی مدد سے صارفین وٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب انٹرفیس میں پہلے سادہ سے فنکشن استعمال کیے جا سکتے تھے۔ اب کچھ مزید فیچر کااضافہ کیا گیا ہے۔ویب انٹرفیس میں اب پروفائل فوٹو ایڈٹ کیا جا سکتا ہے، سٹیٹس میسج لکھا جا سکتا ہے اور چند دوسرے کام کیےجا سکتے ہیں۔
سیٹنگ کے آئیکون سے جاری چیٹ کو ڈیلیٹ اور آرکائیو کیا جا سکتاہے۔ویب کلائنٹ کے ذریعے گروپ چیٹ کو خاموش( میوٹ) ، آرکائیو یا ختم کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ چند کی بورڈ شارٹ کٹ بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-11

More Technology Articles