WhatsApp reaches 2 billion users

WhatsApp Reaches 2 Billion Users

وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب ہوگئی

2014ء میں فیس بک نے وٹس ایپ کو تقریباً 21.8 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ اس وقت وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ تھی۔ فیس بک کی اس خریداری کو کافی مہنگا تصور کیا جا رہا تھا۔آج اس ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 4 گنا بڑھ چکی ہے۔اب وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ نے 1 ارب صارفین کا سنگ میل 2016ء میں اور ڈیڑھ ارب صارفین کا سنگ میل 2018ء میں عبور کیا تھا۔
وٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ایپلی کیشن ہے۔ اس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات کلاؤڈ سٹوریج کی بجائے صارفین کی ڈیوائسز میں محفوظ ہوتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین سیکورٹی کی وجہ سے ہی وٹس ایپ کا انتخاب کرتے ہیں۔ کمپنی کا  کہنا ہے کہ سیکورٹی اور پرائیویسی اُن کی اولین ترجیح ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-02-15

More Technology Articles