WhatsApp straight up copies Snapchats features

WhatsApp Straight Up Copies Snapchats Features

وٹس ایپ نے سنیپ چیٹ کے ڈرائنگ اورسٹیکرفیچر کو کاپی کر لیا

وٹس ایپ اینڈروئیڈ کے بیٹا ورژن میں بہت سے نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان فیچر سے صارفین بڑے زبردست انداز میں اپنی تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔یہ فیچر بہت حد تک سنیپ چیٹ کی کاپی لگتے ہیں۔
وٹس ایپ فار اینڈروئیڈ بیٹا میں اب سنیپ چیٹ کی طرح تصاویر پر ڈرائنگ اور سٹیکر شامل کیے جا سکیں گے۔انسٹاگرام سٹوریز میں بھی کچھ ایسے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ نے سنیپ چیٹ کی طرح کے فیچر ہی شامل نہیں کیے بلکہ ان کا انٹرفیس بھی بالکل سنیپ چیٹ جیسا ہی ہے، جسے دیکھ کر کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ فیچر براہ راست سنیپ چیٹ سے کاپی کیا گیاہے۔
بیٹا ورژن میں وٹس ایپ نے بہت سے ایموجیز بھی کاپی کیے ہیں، اس سے پہلے وٹس ایپ اینڈروئیڈ میں بھی آئی او ایس سٹائل کے ایموجی استعمال کرتا ہے مگر بیٹا ایپ میں اوپن سورس Twemoji استعمال کیے گئے ہیں جو ٹوئٹر اور سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایک دوسری خبر کے مطابق وٹس ایپ ایپلی کیشن میں ایک اورفیچرکا اضافہ بھی کر رہا ہے۔ یہ فیچر ایپل کے ریٹینا فلیش کی طرح ہے، جس میں رات کے وقت سیلفی لیتے ہوئےکچھ دیر کے لیے سکرین بہت زیادہ روشن ہو جاتی ہے اور تصویر زیادہ بہتر آتی ہے۔
وٹس ایپ ایک نیا فیچر ایموجی کو بڑا کرنے کا بھی شامل کر رہا ہے۔ اس سے پہلے چند ایک ایموجیز کا سائز ہی بڑھایا جا سکتا تھا۔ اب آپ تمام ایموجیز کا سائز بڑھا سکیں گے۔

WhatsApp straight up copies Snapchats features
تاریخ اشاعت: 2016-09-10

More Technology Articles