WhatsApp to get YouTube video support directly within app

WhatsApp To Get YouTube Video Support Directly Within App

وٹس ایپ ایپلی میں براہ راست یوٹیوب سپورٹ شامل کی جائے گی

آج کل وٹس ایپ ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس سے صارفین اپنی چیٹ ونڈؤ میں رہتے ہوئےیوٹیوب دیکھ سکیں گے۔ یعنی صارفین کو یوٹیوب پر جانے کے لیے یوٹیوب ایپلی کیشن کو الگ سے نہیں چلانا پڑے گا۔
اس فیچر سے پکچر ان پکچر موڈ میں پلے بیک فعال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں پچ ٹو زوم، فل سکرین اور ہائیڈ آن گوئنگ پلے بیک کے فیچر بھی ہونگے۔تاہم اگر آپ دوسری چیٹ پر سوئچ کریں گے تو پلے بیک بند ہوجائےگی۔ یہ فیچر اس وقت صرف آئی او ایس آئی فون 6 اور جدید ڈیوائسز پر چیک کیا جا رہا ہے۔اینڈروئیڈ اور ونڈوز فون کلائنٹ میں اس طرح کے فیچر کی کوئی اطلاعات نہیں۔
اگر آئی او ایس پر کیے گئے تجربات کامیاب ہوئے تو صارفین جلد ہی اسے تمام آپریٹنگ سسٹم پر دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-17

More Technology Articles