WhatsApp turns on end-to-end encryption for its 1 billion users

WhatsApp Turns On End-to-end Encryption For Its 1 Billion Users

وٹس ایپ نے تمام صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فعال کر دی

فیس بک کی ملکیتی سروس وٹس ایپ نے تمام صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اب وٹس ایپ صارفین کی طرف سے بھیجے گئے میسیجز،تصاویر، ویڈیوز اور کی گئی وائس کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونگی۔اس کا مطلب ہے کہ اب وٹس ایپ کے صارفین دوسرے صارفین سے جو کچھ بھی شیئر کریں گے وہ صرف دوسرے صارفین تک ہی پہنچے گا، درمیان میں کوئی اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا، حتیٰ کے وٹس ایپ پر شیئر کیا گیا مواد وٹس ایپ خود بھی نہیں دیکھ سکے گا۔

(جاری ہے)


ایسے تما م صارفین جو وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہونگے اُن کی دوسرے صارفین کے ساتھ یا کسی گروپ میں کئی صارفین کے ساتھ کی گئی گفتگو انکرپٹڈ ہوگی۔وٹس ایپ نے یہ سہولت تمام ، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، ونڈوز فون حتی کہ پرانے نوکیا فون ، صارفین کے لیے بھی فعال کر دی ہے۔
وٹس ایپ نے انکرپشن کا فیچر کئی سال پہلے متعارف کرایا تھا تاہم اسے اب جا کر وٹس ایپ کے تمام ایک ارب سے زیادہ صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے۔
وٹس ایپ نے تمام صارفین کے لیے انکرپشن فیچر فعال کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی حکومت کی طرف سے اس انکرپشن فیچر کو ناپسند کیا جا رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2016-04-04

More Technology Articles