WhatsApp user could edit or revoke message

WhatsApp User Could Edit Or Revoke Message

وٹس ایپ صارفین جلد ہی اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ غصے یا جلدی میں ہم وٹس ایپ میسج بھیجنا کسی اور کو چاہتے ہیں مگر وہ کسی دوسرے شخص کے پاس چلا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں کافی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ جلد ہی یہ صورت حال بدل سکتی ہے۔ وٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔صارفین چاہیں تو میسج کو مکمل طور پر منسوخ کرسکیں گےا ور چاہیں تو اسے ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ آئی فون ڈیوائس پر صارفین کے ایک مختصر گروپ کے ساتھ یہ تجربات کر رہا ہے۔جس کامطلب ہے کہ جلد یا بدیر یہ فیچر تمام صارفین کی پہنچ میں ہوگا۔
اس فیچر کو ٹسٹ کرنے والوں کے مطابق بھیجے گئے میسج پر پریس اور ہولڈ کرنے پر دو مینو سامنے آتے ہیں، ان میں سے ایک Edit اور دوسرا Revoke کا ہوتا ہے۔Edit سے صارفین پیغام میں تبدیلی کر سکتے ہیں جبکہ Revoke سے صارفین پیغام کو گفتگو سے ختم کر سکتے ہیں۔
تاہم صارفین اس سہولت سے فائدہ اسی صورت میں اٹھا سکتےہیں جب انہیں چند سیکنڈوں میں ہی اپنی غلطی کا احساس ہوجائے کیونکہ یہ فیچر اسی صورت میں کام کرتا ہے جب دوسرے صارف نے آپ کا پیغام نہ دیکھا ہو۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-27

More Technology Articles