WhatsApp video calling could be coming soon

WhatsApp Video Calling Could Be Coming Soon

وٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف ہونے والا ہے

فیس بک کی ملکیتی میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ میں جلدہی ویڈیو کالنگ کا فیچر شامل ہو نے والا ہے۔جرمنی سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے پہل وٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین اور پھر اس کے بعد اینڈروئیڈ صارفین وائی فائی اور سیلولر پر ویڈیو کال کر سکیں گے۔ اس حوالے سے لیک ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ صارفین ویڈیو کال میں خود کو بھی دیکھ سکیں گے، ویڈیو کے لیے فرنٹ اور رئیر کیمرہ ا پر سوئچ کر سکیں گے اور مائیکروفون کو میوٹ بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


ویڈیو کالنگ کو سپورٹ کرنے والا آئی او ایس ورژن متوقع طور پر 2.12.16.2ہوگا۔ آئی او ایس پر وٹس ایپ کا موجودہ ورژن 2.12.12ہے۔اگلی اپ ڈیٹ میں وٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین ویڈیو کال بھی کر سکیں گے۔
وٹس ایپ ایپلی کیشن میں ملٹی پل چیٹ ٹیبز کا بھی اضافہ کر رہا ہے۔ ان ٹیبز کو استعمال کرتےہوئے صارفین بہتر انداز میں انفرادی چیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
امید ہے کہ وٹس ایپ ویڈیو کال کا فیچر شامل کرتے ہوئے اتنا وقت نہیں لے گا جتنا اس نے وائس کال کا فیچر شامل کرتے ہوئے لیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-23

More Technology Articles