WhatsApp voice calls, Tell someone to call you to activate

WhatsApp Voice Calls, Tell Someone To Call You To Activate

وٹس ایپ وائس کال

وٹس ایپ وائس کالنگ فیچر بہت سے افراد کے لیے فعال ہو گیا ہے اور مزید افراد کے لیے تیزی سے فعال ہو رہا ہے۔ایسے صارفین جو چاہتے ہیں کہ اپنے وٹس ایپ سے کال کریں انہیں چاہیے کہ وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔اس کے بعد کسی ایسے دوست کو ڈھونڈیں جس کے وٹس ایپ پر وائس کال کا فیچر فعال کر دیا گیا ہو۔ اس کے بعد اس دوست سے درخواست کر کے یا تڑی لگا کر آپ کے نمبر پر ایک وٹس ایپ کال کرنے کا کہیں۔

(جاری ہے)

جیسے ہی اس کی کال آپ کو موصول ہو گی، آپ کے وٹس ایپ میں بھی وائس کال کر فیچر آن کر دیا جائے گا۔
اگر خدانخواستہ تب بھی آپ کے وٹس ایپ پر وائس کال کا فیچر فعال نہ ہو تو سکون سے دو چار مہینے انتظار کریں۔وٹس ایپ جب اس سروس کو تمام صارفین کےلیے باضابطہ طور پر شروع کرے گا تو آپ کا نمبر بھی آ جائے گا۔ اور ہاں اس دوران مال وئیر اور جعلی وٹس ایپ کالنگ ایپلی کیشن سے بچ کر رہیں جو وٹس ایپ وائس کالنگ کا جھانسہ دےکر آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہیںَ۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-14

More Technology Articles