Wi-tribe introduces SMS complaint service for customers

Wi-tribe Introduces SMS Complaint Service For Customers

وائی ٹرائب نے ایس ایم ایس پر شکایت کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

پاکستان میں قطر سے تعلق رکھنے والی انٹر نیٹ سروس پرووائیڈر کمپنی وائی ٹرائب نے ایس ایم ایس پر شکایت کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ وائی ٹرائب کے صارفین انٹرنیٹ سے متعلق شکایات اب بغیر کسٹمر کیئر کال کیے یا فرنچائز وزٹ کیے ، ایس ایم ایس پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔
شکایت درج کرانے کے لیے وائی ٹرائب صارفین ایس ایم ایس میں WTC لکھ کر 9143 پر بھیج دیں۔

کچھ دیر بعد ہی وائی ٹرائب کا نمائندہ آپکو کال کر کے شکایت کی نوعیت دریافت کرے گا۔

(جاری ہے)

وائی ٹرائب کا نمائندہ صارف کو شکایت نمبر بھی بتائے گا جس کی مدد سے شکایت کا سٹیٹس معلوم کیا جا سکتا ہے ۔ وائی ٹرائب کے مطابق ایس ایم ایس پر شکایت درج کرانے کے چارجز3 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔ ایس ایم ایس کے علاوہ وائی ٹرائب کے فیس بک پیج پر بھی فیڈ بیک، تجاویز اور شکایات درج کرائی جا سکتی ہے۔
وائی ٹرائب سے برسوں پہلے پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی شکایت کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کی ہوئی ہے۔ help لکھ کر 0512181218 پر ایس ایم ایس کرنے سے شکایت کا طریقہ اور دوسری معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-17

More Technology Articles