Wiki Loves Northern Pakistan

Wiki Loves Northern Pakistan

ویکی لوزناردرن پاکستان

ویکیپیڈیا نے ویکی لوز ارتھ (Wiki Loves Earth) کے عنوان سے تصویری مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ یہ اس مقابلے کا تیسرا سال ہے۔ 2013 میں ہونے والے مقابلے میں صرف یوکرین شریک تھا، جبکہ پچھلے سال ہونے والے مقابلے میں 15ممالک شامل تھے۔ ہمارے لیے ان مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس سال پاکستان بھی ان مقابلوں میں شامل ہے ۔ پاکستان میں اس مقابلے کا عنوان ویکی لوز ناردرن پاکستان(Wiki Loves Northern Pakistan) ہے۔

اس مقابلے میں 31 مئی2015 تک تصاویر بھجوائی جا سکتی ہیں۔اس مقابلے میں شرکت کے لیے صرف شمالی علاقہ جات کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے قدرتی مقامات، جنگلات، باغات، اہم عمارتوں اور جگہوں کی تصاویر بھجوائی جا سکتی ہیں۔
ویکی پیڈیا نے اس سے پہلے بھی کئی تصویری مقابلے شروع کیے تھے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں شرکت کے لیے تصاویر بنانے والوں کو اپنی تصاویر کریئٹو کامنز لائسنس کے تحت آزاد کرنی پڑتی ہیں۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی اخبار، ویب سائٹ یا میگزین جملہ حقوق کی پابندیوں سے بچتے ہوئے وہ تصاویر استعمال کر سکتا ہے۔
جون کے شروع میں ہی اس تصویری مقابلے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ جیوری پاکستان اور عالمی سطح پر 10 بہترین تصاویر کو منتخب کرے گی۔ ہم بھی تمام جیتنے والی تصاویر اپنے قارئین کو دکھائیں گے۔ عالمی سطح پر جتنے والی تصویر کے فوٹو گرافر کو اگلے سال اٹلی میں ہونے والی ویکی مینیا 2016 کانفرنس میں مفت شرکت کا موقع ملے گا۔
اس مقابلے کی معلومات اور شرکت کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-17

More Technology Articles