Wikipedia founder wants to fight fake news with a crowdfunded news site

Wikipedia Founder Wants To Fight Fake News With A Crowdfunded News Site

ویکیپیڈیا کے بانی نےجعلی خبروں کے خلاف نئی کراؤڈ فنڈڈ نیوز سائٹ لانچ کر دی

جمی ویلز نے 16 سال پہلے ویکیپیڈیا کو متعارف کرایا تھا۔ ویکیپیڈیا زمین پر موجود معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔اب جمی ویلز نے جعلی خبروں کے خلاف  ایک نیا محاذ بنا لیا ہے۔اس کے لیے جمی ویلز نے ایک نئی ویب سائٹ ویکی ٹریبیون (WikiTribune)  لانچ کی ہے۔
ویکی ٹریبیون ایک گلوبل نیوز سائٹ ہے جس میں پیشہ ور صحافیوں کی تصدیق شدہ خبریں اور مضامین شائع ہونگے۔

ان خبروں اور مضامین میں موجود حقائق  کی تصدیق رضاکار خود بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد لوگوں تک شفاف اور تصدیق شدہ معلومات پہنچانا ہے۔اس پروجیکٹ میں شریک صحافیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔ جو اس پراجیکٹ کے سپورٹرز اپنی مدد آپ کے تحت جمع کریں گے۔ ابتدائی طور پر پراجیکٹ کےلیے 10 صحافیوں کی خدمات حاصل کی  جائیں گی۔ ویکی ٹریبیون کا پراجیکٹ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ ویکی نیوز (Wikinews) سے بالکل مختلف ہے۔ویکی نیوز میں ساری دنیا کے صارفین خبروں کو جمع کر کے شائع کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-25

More Technology Articles