Will Amazon Kill FedEx

Will Amazon Kill FedEx

ایمزون اب فیڈ ایکس اور یوپی ایس کے مقابلے میں اپنی ڈیلیوری سروس لانچ کرے گا

پچھلے خزاں میں افواہیں سامنے آئیں تھیں کہ ایک بڑی کمپنی مقامی ائیر پورٹ ، ولمنگٹن ائیر پارک، میں تجرباتی طور پر ائیرفریٹ آپریشن کر رہی ہے۔ ائیرپورٹ پر جانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی رازداری برتنے کےلیے سیاہ رنگ کی پیکیجنگ استعمال کرتی ہے تاکہ کسی کو پارسل پر لکھے الفاظ سے کمپنی کی معلومات نہ مل جائیں۔اس تجربانی پراجیکٹ کا نام پراجیکٹ ایمیلیا رکھا گیا۔

بہت سے لوگوں کو اس کمپنی کے بارے میں کچھ اندازہ نہیں تھا مگر بہت سے لوگوں سرگوشیاں کر رہے تھے کہ یہ ایمزون ڈاٹ کام ہے۔
ولمنگٹن کی آبادی 12 ہزار ہے اور یہ ڈیٹن سے 35 میل دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہاں موجود ائیر پورٹ پہلے ائیربورن ایکسپریس کا ہب تھا اور پھر 2003 میں جرمن کمپنی ڈی ایچ ایل نے ائیر بورن ایکسپریس کو خریدا تو یہ ڈی ایچ ایل کا ہب بن گیا۔

(جاری ہے)

اس ائیرپورٹ پر ہزاروں افراد کو پارسلز کی درجہ بندی ، لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی ملازمت ملی ہوئی تھی۔ان ملازمتوں سے علاقے کے لوگوں کا کاروبار بھی خوب چلا ہوا تھا۔ جب ہیری پورٹر شائع ہوئی تو یہاں کام اور علاقے میں کاروبار دونوں بڑھ گئے۔2008 میں ڈی ایچ ایل نے اس ائیرپورٹ سے اپنا آپریشن بند کردیا، جس سے ہزاروں ملازمتیں تو ختم ہوئی تھیں ساتھ ہی علاقے میں کاروبار بھی ٹھپ ہو گئے۔

ستمبر 2015 کے شروع میں علاقے کے لوگوں نے نوٹ کیا کہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے اور ان میں سے اترنے والا سامان سیاہ باکسز میں بند ہوتا ہے۔
مارچ میں ایمزون نے اعلان کیا کہ اس نے ایک کارگو کمپنی، ائیرٹرانسپورٹ سروس گروپ، سے 20 بوئنگ 767 لیز پر لیے ہیں۔ ایمزون نے اس کارگو کمپنی کے 20فیصد شیئرز خریدنے کی بھی پیشکش کی۔
چند ماہ بعد ایمزون نے پرچیز، نیویارک کی ائیرکارگو کمپنی، اٹلس ائیر، سے بھی 20 جیٹ لیز پر لے لیے۔اس کے علاوہ ایمزون نے 4000 ٹرک ٹریلر بھی خرید لیے۔ اس کے علاوہ چین میں ایمزون کی ذیلی کمپنی نے فریٹ فارورڈنگ لائسنس بھی لے لیے۔ مختصراً ایمزون نے اب خود کو ای کامرس وال مارٹ میں تبدیل کر لیا مگر اس نے اب تک فیڈ ایکس اور یو پی ایس سے تعلق بھی نہیں ختم کیا ۔

جیف بیزو کو 1994 سے ہی ڈیلیوری کی مشکلات کا اندازہ تھا۔1999 میں ایمزون نے Kozmo.com سٹارٹ اپ میں 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اس سٹارٹ اپ کے تحت نیویارک ، سان فرانسسکو اور کئی دوسرے شہروں میں صارفین 1 گھنٹے میں ہی موٹربائیک کے ذریعے اپنے پارسل حاصل کر سکتے تھے۔
چین اور بھارت میں اپنے آپریشن شروع کرنے کے بعد ایمزون اپنے تجربے کی بنیاد پر ان ممالک میں بہترین ڈیلیوری کے لیے بائیک رائیڈرز کا ہی استعمال کر رہاہے۔
2007 میں ایمزون نے ایمزون فریش سروس شروع کی، جس کے تحت ایمزون گروسری ڈیلیور ی کا کام شروع کیا۔2005میں ایمزون پرائم شروع کرنے کے بعد تو ایمزون کو بہت بڑے پیمانے پر اپنا ڈیلیوری آپریشن شروع کرنا پڑا۔پانچ سال میں پرائم کے صارفین کی تعداد 8 ملین ہوگئی۔ ایمزون پرائم میں صارفین 99 ڈالر میں سبسکرائب ہوسکتے ہیں جس کے بعد انہیں سارے سال صرف دو دن میں فری ڈیلوری کی جاتی ہے۔
دودن میں ڈیلیوری کے وعدے کو پورا کرنے کےلیے چھٹیوں میں ایمزون کو فیڈ ایکس اور یو پی ایس کورئیر سروس استعمال کرنا پڑتی ہیں۔2011 میں ہی ایمزون کو احساس ہوگیا کہ اسے چھٹیوں کے دوران یوپی ایس اورفیڈ ایکس کا متبادل سسٹم بنانا پڑے گا۔ اس کے بعد کمپنی نے سب سے پہلے برطانیہ میں اپنا تیز ترین ڈیلوری سسٹم بنایا۔ امریکا میں فیڈ ایکس اور یو پی ایس پر انحصار کم کرنے کےلیے ایمزون نے یو ایس پوسٹل سروس کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔
2013 میں پوسٹل سروس نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کو بھی ایمزون کے پارسل کی ترسیل کرےگی۔
گزشتہ چند سالوں میں ایمزون کا کاروبار کافی پھیل گیا تھا۔ 2010 میں کمپنی کی آمدن 34ارب ڈالر تھی جو پچھلے سال 107 ارب ہوگئی ۔ 2010 میں کمپنی کے ملازمین کی تعداد 33700تھی جو اس سال جون میں 268900 ہوگئی۔اس وقت ایمزون دنیا کی پانچویں بڑی کمپنی ہے۔اس کی مارکیٹ کیپٹلایزیشن 366ارب ڈالر ہے ، جو وال مارٹ، فیڈ ایکس اور بوئنگ کی مجموعی مالیت کے برابر ہے۔

جون میں ڈویچے بنک نے ایک رپورٹ جاری کی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ ایمزون بتدریج ایک شپنگ کمپنی شروع کر سکتا ہے، جو چینی فیکٹریوں سے براہ راست امریکی اور یورپی صارفین کو اشیاء کی ترسیل کرےگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمزون صرف 767 بوئنگ اور کنٹینر جہاز ہی استعمال نہیں کرے گا بلکہ خود کار(سیلف ڈرائیونگ) ٹرک اور ڈرونز بھی استعمال کرے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایمزون نے ایسا پیٹنٹ بھی حاصل کیا ہے، جس سے وہ پہلے سےہی صارف کے آرڈر کا اندازہ لگا سکے گا یعنی جیسے ہی کوئی صارف آرڈر کرے گا، اس کا آرڈر پہلے سے ہی باکس میں پیک ہوگا، اس پر صرف لیبل اور ایڈریس لگانا پڑےگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمزون نے اس کےلیے سینکڑوں ریاضی دانوں کی مدد لی ہے۔
جون میں جیف بیزو نے سب کو اپنے پروگرام کے بارے میں بتا دیا۔ جیف کا کہنا ہے تھا کہ وہ ایک نیا سپلائی نیٹ ورک بنا رہے ہیں تاہم وہ فیڈ ایکس، یو پی ایس اور یو ایس پوسٹل سروس کے ساتھ بزنس بھی ختم نہیں کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-05

More Technology Articles