Windows 10 launches on July 29th

Windows 10 Launches On July 29th

ونڈوز 10 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 10 کے لانچ ہونے کی تاریخ 29 جوالائی 2015 ہے۔ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے کے لیے کسی لمبے چوڑے بکھیڑے میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ٹاسک بار کے نوٹیفیکیشن ایریا میں ہی ایک ونڈوز آئیکون آ دھمکے گا جس پر کلک کرنے سے ونڈوز 10 اپ گریڈ پینل ظاہر ہوجائے گا۔ یہ فیچر کچھ صارفین کے لیے ہی جاری کیا گیا ہے۔ ونڈوز 10 کی لانچ کے وقت اسے دیگر صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔
ونڈوز 10 کی آمد کے بعد کئی سمارٹ فون اور ٹیبلٹ منظر عام پر آئیں گے جو ونڈوز 10 کے تازہ ترین ورژن کی وجہ سے متعارف نہیں کرائے جا سکے۔

Windows 10 launches on July 29th
تاریخ اشاعت: 2015-06-03

More Technology Articles