Windows 9 will be a shape-shifting OS

Windows 9 Will Be A Shape-shifting OS

ونڈوز 8کے بعد اب پیش ہے ونڈوز9

ونڈوز 8 کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ اس کا ڈیسک ٹاپ یوزر کے لیے فرینڈلی نہ ہونا تھا۔ونڈوز 8 میں اس خامی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ونڈوز 9 اس طرح سے ڈئزائن کیا جائے کہ صارف کو بالکل ویسا ہی محسوس ہو جیسا کہ ونڈوز 7یا اس سے سابقہ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے وقت ہوتا تھا۔
فی الحال “Threshold” کے نام کے ساتھ آپریٹ ہونے والی ونڈوز 9 کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ صحیح معنوں میں مائیکروسافٹ کی نمائندگی کرے گی۔

(جاری ہے)

آنے والا آپریٹنگ سسٹم تین مختلف موڈز کو سپورٹ کرے گا۔ٹیبلیٹ، ڈیسک ٹاپ اور موبائل۔ آپ ان میں سے جس بھی ڈؤائس پر اس کو انسٹال کریں گے یہ اسی کے مطابق کام کرے گی۔
ماؤس اور کی بورڈ کو پہچاننے کے ساتھ ہی یہ ڈیسک ٹاپ کے موڈ پر کام کرنا شروع کر دے گی جبکہ ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کی ٹچ سکرین کے ساتھ یہ اسی موڈ کر کام کرے گی۔
اب ونڈوز 9 میں تجربہ کتنا کامیاب رہتا ہے یہ تو بعد میں ہی پتہ چلے گا۔لیکن یقینا مائیکروسافٹ کی محنت ضرور رنگ لائے گی!

تاریخ اشاعت: 2014-07-02

More Technology Articles