Windows Phone 8.1 to drop on June 24th

Windows Phone 8.1 To Drop On June 24th

مائیکروسافٹ کے ونڈوز فون 8.1 کی 24 جون کو آمد متوقع

مائیکروسافٹ 24 جون کو ونڈوز فون 8.1 آفیشلی لانچ کرنے والا ہے۔ نوکیا کے نئے ہینڈ سیٹ لومیا 930 کی بھی اسی کے ساتھ لانچ ہونے توقع ہے۔
ونڈوز فونز کے باقی سافٹ وئیرز کی طرح ، 8.1 بھی 3 سال کی سافٹ وئیر اپڈیٹس اور سپورٹ فراہم کرے گا۔ان اپڈیٹس میں سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

صارف کو مائیکروسافٹ کی طرف کے سافٹ وئیر سپورٹ حاصل کرنے کے لیے تمام اپڈیٹس انسٹال کرنا ہونگے۔یہ اپڈیٹس موبائل آپریٹر یا مینو فیکچرز جہاں سے موبائل خریدا گیا ہوگا کنٹرول کریں گے۔اپڈیٹس کی دستیابی ملک، خطے اور ہارڈ وئیر کی صلاحیتوں پر منحصر ہونگیں۔
ونڈوز 8.1 میں بہت سے نئے فیچرز بھی سامنے آئیں گے جس کے بعد مائیکروسافٹ کا موبائل آپریٹنگ سسٹم صارف کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بن جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-12

More Technology Articles