WinRAR patched 19-year-old bug that left millions vulnerable

WinRAR Patched 19-year-old Bug That Left Millions Vulnerable

WinRAR نے 19 سال پرانی خرابی کو دور کر دیا

ونڈوز پی سی پر کمپریشن کے مقبول ترین سافٹ وئیرWinRAR میں  پچھلے 19 سالوں سے ایک خطرناک خرابی موجود تھی، جسےا تنے طویل عرصے بعد ایک پیچ کے ذریعے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
WinRAR کو 50 کروڑ صارفین نے استعمال کیاہے۔ اب ایک سیکورٹی ریسرچ کمپنی چیک  پوائنٹ ریسرچ نے اس میں ایک خرابی دریافت کی ہے۔ چیک پوائنٹ ریسرچ کے مطابق  اگر ACE فائل کا نام بدل کر ایکسٹینشن  RAR کر دی جائے تو ہیکر  WinRAR سے اپنے وائرس زدہ پروگرام کمپیوٹر کے سٹارٹ اپ فولڈر میں ایکسٹریکٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد یہ پروگرام کمپیوٹر کے چلنے کے ساتھ ہی خود بھی چلنے لگتے ہیں۔ چیک پوائنٹ ریسرچ نے بتایا کہ یہ خرابی 19 سالوں سے موجود ہے۔
چیک پوائنٹ ریسرچ کی پوسٹ کے بعد WinRAR نے فوری طور پر ایک پیچ جاری کر کے اس خرابی کو دور کر دیا ہے۔WinRAR نے  ورژن 5.70 بیٹا 1 میں ACE آرکائیوز کی سپورٹ کو ختم کر دیا ہے۔
کمپنی ACE آرئیوکو  ایکسٹریکٹ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ٹول استعمال کرتی تھی، جسے 2005 سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا۔
ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی، جس میں اس خرابی سے فائدہ اٹھانے کا پتا چلتا ہو۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-22

More Technology Articles