Work will start on a 150 million dollar Hyperloop test track in weeks

Work Will Start On A 150 Million Dollar Hyperloop Test Track In Weeks

ہائیپر لوپ منصوبے پر عملی کام چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا

ایلون مسک نے جب ہائیپر لوپ منصوبے سے دنیا کو آگاہ کیا(تفصیلات اس صفحے پر)تو لوگوں کو لگا کہ ایلون مسک 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دھاتی ٹیوب میں سفر کرنے کی بات کر کے خیالی پلاؤ پکا رہا ہے۔مگر اب کچھ ہفتوں میں ہی ہائپر لوپ کے اس منصوبے پر کام کا آغاز ہونے والا ہے۔ابتدائی طور پر اس کے لیے ایک 5 میل کا ٹسٹ ٹریک تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تجرباتی مراحل کے دوران ہی اس ٹسٹ ٹریک پر ایک کروڑ افراد سفر کریں گے۔اس ٹریک کو مکمل ہونےمیں ڈھائی سال کا عرصہ لگے گا۔ابتدا میں اس تجرباتی ٹریک پر ٹیوب کو فل سپیڈ کی بجائے 160میل گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا۔
یہ تجرباتی ٹریک کیلیفورنیا میں بنایا جائے گا اور اس منصوبے کی لاگت قریباً 150 ملین ڈالر ہوگی۔ایلون مسک اسی طرح کا ایک تجرباتی ٹریک ٹیکساس میں بھی بنائے گا، جہاں کمپنیاں پوڈ ڈیزائن کو ہائیپر لوپ سسٹم کے لیے ٹسٹ کر سکیں گی۔

Work will start on a 150 million dollar Hyperloop test track in weeks
تاریخ اشاعت: 2015-10-25

More Technology Articles