World first Gigabit LTE network goes live in Australia

World First Gigabit LTE Network Goes Live In Australia

دنیا کاپہلا Gigabit LTE نیٹ ورک آسٹریلیا میں کام کرنے لگا

دنیا بھر میں اس وقت 5G ٹیکنالوجی کی ڈیویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ساری دنیا میں متعارف ہونے میں چند سال لگیں گے۔ موجودہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کو بڑھا کر سروس پروائیڈر 5 جی کی آمد تک ہمیں اسی طرح کی سروس فراہم کر سکتے ہیں لیکن جب 5 جی متعارف ہوگی تو ہمیں موجودہ تمام نیٹ ورک کافی سست رفتار محسوس ہونگے۔
ٹیلسٹرا(Telstra) نےکوالکوم، ایریکسن اور نیٹ گیئر کی شراکت سے دنیا کا پہلا گیگا بٹ ایل ٹی ای نیٹ ورک شروع کر دیا ہے۔


یہ نیٹ ورک مخصوص ڈیوائسزکےلے زبردست ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ سپیڈ فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے موجودہ ڈیوائسز پر اس کی سہولت لانچ کرنے کے لیے موبائل راؤٹر بھی متعارف کرایا ہے جبکہ گیگا بٹ ایل ٹی ای کو سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز اس سال کی دوسری ششماہی میں منظر عام پر آ جائیں گی۔

(جاری ہے)


ابھی یہ نیٹ ورک سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سڈنی، میلبورن اور برسبین میں ایک کلومیٹر کے دائرہ کار میں کام کر رہا ہے۔

جلد ہی اس کا دائرہ کار ایڈیلیڈ اور پرتھ تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔دنیا بھر میں خاص طور پر امریکا میں گیگا بٹ ایل ٹی ای نیٹ ورکس کو بھی اسی سال لانچ کیا جائے گا۔
گیگا بٹ ای ٹی ای نیٹ ورک کے سڈنی میں ہونے والے لائیو سپیڈ ٹسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 900 ایم بی پی ایس ہے۔ کمپنی کے مطابق نظریاتی طور پر اس نیٹ ورک کی زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈنگ رفتار 979 ایم بی پی ایس ہے۔ یہ موجودہ 4GX نیٹ ورک کی زیادہ سے زیادہ نظریاتی رفتار 600 ایم بی پی ایس سے کہیں زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-01

More Technology Articles