World First Hydrogen Powered Passenger Train Completes Test Run

World First Hydrogen Powered Passenger Train Completes Test Run

ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ریل کا تجرباتی سفر مکمل

Coradia iLint آلودگی سے پاک دنیا کی پہلی مسافر ریل ہے۔ اس ریل نے جرمنی میں کامیابی سے اپنا پہلا تجرباتی سفر مکمل کر لیا ہے ۔ یہ ریل بھاپ اور کثیف پانی سے چلتی ہے۔
یہ ریل ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 500 میل تک سفر کر سکتی ہے۔
اس ریل کے تجربات زالتسگیتر جرمنی میں کیے گئے۔ یہ تجربات 4 ہفتوں تک کیے جانے والے تجربات کا پہلا حصہ ہیں۔

یہ تجربات ریل کے انرجی سپلائی سسٹم اور الیکٹرک بریکنگ سسٹم کو چیک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسافروں کے ساتھ اس کے تجربات 2018 میں کیے جائیں گے۔ اس ریل کو پہلی بار اگست 2016 میں برلن کے InnoTrans ٹریڈ شو میں متعارف کرایا گیا تھا۔
ہائیڈروجن فیول سیل کی بدولت iLint آلودگی کا باعث نہیں بنتی۔ روایتی ٹرین کے مقابلے میں یہ بہت خاموش ہے۔ اس سے سوائے پہیوں اور ہوا کے دباؤ کے دوسری کوئی آواز پیدا نہیں ہوتی۔
iLint کو ایک فرانسیسی کمپنی آلستوم نے بنایا ہے۔ یہ فرانسیسی کمپنی ماحول دوست ٹرین سلوشنز ڈیزائن کرتی ہے۔ جرمنی کی ریاست نیدرزاکسن نے آلستوم سے ایسی 14 ریلیں بنانے کو کہا ہے۔ آنے والے سالوں میں یہ ریل کئی ممالک میں متعارف کرائی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-24

More Technology Articles