World thinnest hologram may forever change how we look at screens

World Thinnest Hologram May Forever Change How We Look At Screens

دنیا کا پتلا ترین ہولوگرام سکرین کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا

آر ایم آئی تی یونیورسٹی میلبورن کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دنیا کا پتلا ترین ہولو گرام بنایا ہے۔یہ ٹیم چینی اور آسٹریلوی سائنسدانوں پر مشتمل ہے ۔ دنیا کے پتلے ترین اس ہولوگرام کا سائز صرف 25 نینو میٹر ہے یعنی یہ انسانی بال سے بھی 1 ہزار گنا پتلا ہے لیکن اسے انسانی آنکھ سے بغیر تھری ڈی عینک کے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیکنالوجی کے بعد ہم سکرین سائز کی فکر کیے بغیر ہولوگرام فیچر کی عام الیکٹرک ڈیوائس بنانے کے قریب ہو گئے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کے بعد صارفین سکرین پر روایتی 2 ڈی تصاویر دیکھنے کی بجائے 3 ڈی پاپ اپ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ماہرین ان ہولوگرام کو ایل سی ڈی سکرین پر منتقل کر کے 3 ڈی ہولوگرافک ڈسپلے تیار کرنا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-23

More Technology Articles