World's biggest technology event kicks off today

World's Biggest Technology Event Kicks Off Today

دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ کا آغاز ہوگیا

ٹیکنالوجی کیلنڈر کا تیسرااور سب سے بڑا ایونٹ جرمنی میں 16 سے 20 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ کا افتتاح جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کرنا ہے۔
دنیا کا یہ سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ 2 لاکھ 60 ہزار مریع میٹر کے رقبے پھیلا ہوگا، جوکنزیومر الیکٹرانکس شو اور موبائل ورلڈ کانگرس کے مجموعی رقبے سے بھی زیادہ ہے۔اس سال اس میں دو لاکھ سے بھی زیادہ افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ماضی میں یہ ایونٹ 4 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر کے علاقے میں ہوا تھا جس میں 8 لاکھ سے بھی زیادہ افراد نے شرکت کی تھی۔
پچھلے سال اس ایونٹ میں برطانوی وزیر اعظم نے شرکت کی تھی جبکہ اس سال اس میں چینی وائس پریمیئر ما کائی شریک ہونگے، چینی پویلین میں اس سال 600 کمپنیاں شامل ہونگی۔
اس تقریب کی سب سے خاص بات اس میں ایڈورڈ سنوڈن کی شمولیت ہوگی۔ اس تقریب میں ایڈورڈ سنوڈن مجازی(Virtually) طور پرشریک ہونگے اور اپنا انٹرویو بھی دینگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-16

More Technology Articles