Xiaomi announces 27.6M smartphone shipments in Q3 2017

Xiaomi Announces 27.6M Smartphone Shipments In Q3 2017

شومی نے 2017 کی تیسری سہ ماہی میں 27.6 ملین سمارٹ فون فروخت کیے

شومی نے Redmi 5 اور Redmi 5 Plus کی تقریب رونمائی میں جہاں ان نئی ڈویوائسز کو متعارف کرایا وہیں کچھ اعلانات بھی کیے جو میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔ شومی نے بتایا کہ 2017 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے 27.6ملین سمارٹ فون فروخت کیے۔
شومی نے بتایا کہ 2016 کی تیسری سہ ماہی کے برعکس 2017 کی تیسری سہ ماہی میں اُن کی کمپنی کی فروخت میں 102.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا مارکیٹ شیئر بھی 3.7 فیصد سے دوگنا ہو کر 7.4 فیصد ہوگیا ہے۔ شومی نے ویوو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 5 سمارٹ فون کمپنیوں میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔
شومی نے اپنی بین الاقوامی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ کمپنی نے بتایا کہ وہ 14 ممالک میں سمارٹ فون فروخت کرنے والی ٹاپ 5 کمپنیوں میں شامل ہے۔ ان ممالک میں بھارت، انڈونیشیا، ملایشیا، روس، مصر اور یوپی یونین کے چار ممالک شامل ہیں۔

Xiaomi announces 27.6M smartphone shipments in Q3 2017
تاریخ اشاعت: 2017-12-09

More Technology Articles