Yahoo may sell itself off

Yahoo May Sell Itself Off

یاہواپنا انٹرنیٹ بزنس فروخت کر سکتا ہے

وال سٹریٹ جرنل کے ذرائع کے مطابق یاہو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اس ہفتے ہونے والی میٹنگز میں یاہو کے بنیادی انٹرنیٹ بزنس کو فروخت کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔بورڈ کا خیال ہے کہ یاہو اپنے انٹرنیٹ کے بزنس کو فروخت کر کے علی بابا میں اپنے حصے پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

یاہو نے وال سٹریٹ جرنل کی اس خبر پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔
2008 میں بھی مائیکروسافٹ نے یاہو کو خریدنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا تھا۔وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں اس حوالے سے ہونے والی یاہو کی میٹنگز میں کوئی بڑا فیصلہ متوقع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-02

More Technology Articles