You can now ask multiple-choice questions in Instagram Stories

You Can Now Ask Multiple-choice Questions In Instagram Stories

اب آپ انسٹاگرام سٹوریز میں کثیر الانتخابی سوالات پوچھ سکتےہیں

انسٹاگرام نے اکتوبر 2017 میں پول سٹیکر متعارف کرائے تھے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے فالوور سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ انسٹاگرام نے  صارفین کے لیے ایک نیا کوئز سٹیکر متعارف کرایا ہے۔
انسٹاگرام کے متعارف کرائے گئے کوئز سٹیکر سے صارفین سٹوریز میں کثیر الانتخابی یا ملٹی پل چوائس سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ پول کے برعکس میں جوابات کے لیے 4 آپشن شامل کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


کثیر الانتخابی سوال پوچھنے کےلیے آپ کو سب سے پہلے سٹوری تخلیق کرنی پڑے گی، اس کے بعد اس میں سٹیکر ٹرے سے کوئز سٹیکر شامل کرنا ہوگا۔ یہاں پر آپ  کو سوال اور جوابات بتانے ہونگے۔ ممکنہ جوابات میں سے درست جواب کا  انتخاب کرکے سٹوری کو شیئر کرنا پڑے گا۔ جب فالوور کسی جواب کا  انتخاب کریں گے تو انہیں بتایا جائے گا کہ اُن کا جواب درست ہے یا نہیں۔
یہ کوئز سٹیکر اینڈروئیڈ اور آئی اوایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

You can now ask multiple-choice questions in Instagram Stories
تاریخ اشاعت: 2019-04-24

More Technology Articles