You can now delete sent messages on WhatsApp

You Can Now Delete Sent Messages On WhatsApp

اب آپ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں

وٹس ایپ نے کئی ماہ پہلے” ڈیلیٹ فار ایوری ون “ فیچر کے تجربات شروع کیے تھے۔ اس فیچر کو اب سب کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین اپنے بھیجے گئے پیغامات کو بھی اپنے اور دوسرے صارفین کے فون سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔یعنی اب آپ کو وٹس ایپ پر غلطی سے کسی دوسرے کے پاس میسج جانے کی صورت میں معذرت کرکےیہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ یہ غلطی سے بھیجا گیا ہے بلکہ آپ چاہیں تو بھیجے گئے میسج کو اپنے اور دوسرے کے موبائل سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔


اس سے پہلے خبریں تھی کہ اس فیچر سے آپ بھیجے گئے میسج ، پڑھے جانے سے پہلے پہلے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں لیکن اس فیچر سے آپ میسج بھیجے جانے کے بعد 7 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اس سہولت کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہاں دوسرا صارف ان سات منٹ کے دوران آپ کے میسج کے سکرین شاٹ ضرور لے سکتا ہے، جس کا فی الحال کوئی تدارک نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ سات منٹ کے اندر اندر اپنے اور دوسرے صارف کے موبائل سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کر دیتے ہیں لیکن دوسرا اس وقت نیٹ سے کنکٹ نہیں تو دوسرے صارف کے موبائل سے میسج تب ہی ڈیلیٹ ہوگا، جب وہ انٹر نیٹ سے کنکٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ دوسرے صارف کے فون سے میسج ڈیلیٹ ہونے کا کوئی تصدیقی پیغام بھی نہیں دیتا۔
اس فیچر سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنا کافی آسان ہے۔
بس اپنے پاس بھیجا گیا میسج سلیکٹ کریں تو آپ کو Delete for me یا Delete for everyone کا آپشن نظر آ جائے گا۔ آپ کو Delete for everyone سلیکٹ کرنا ہے۔ میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد آپ کے دوست کو میسج کی جگہ This message was deleted لکھا ہوا نظر آئے گا۔
یہ فیچر تمام وٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جلد ہی یہ تمام صارفین کی ایپلی کیشن میں اپ ڈیٹ ہو جائےگا ۔ اگر آپ اس فیچر کو پہلے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنا پڑےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-27

More Technology Articles