You can now get notified when Google releases Doodles

You Can Now Get Notified When Google Releases  Doodles

صارفین اب گوگل ڈوڈل کے نوٹی فیکیشن حاصل کر سکیں گے

گوگل اہم دنوں، تقریبات، تہواروں اور مختلف موقعوں کی مناسبت سے اپنے ہوم پیج کو ڈوڈلز سے مزین کرتا ہے۔بہت سے صارفین صرف ڈوڈل دیکھنے کے لیے ایڈریس بار میں براہ راست سرچ کی بجائے گوگل کا ہوم پیج ایک بار لازمی وزٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


اب گوگل نے اپنے ڈوڈل کے شائقین کی سہولت کے لیے ڈوڈل نوٹی فیکیشن کا فیچر متعارف کر ا دیا ہے۔اس کو سبسکرائب کرنے پر صارفین کو اُن کے موبائل پر ہی نوٹی فیکیشن مل جائے گا۔
ڈوڈل نوٹی فیکیشن پر سائن اپ کرنے کے لیے صارفین کو اپنی گوگل ایپ میں بائیں طرف سوائپ کر کے نیوی گیشن مینو سے Setting، Notifictions میں جا کر Doodles کو ٹوگل کرنا ہوگا۔

You can now get notified when Google releases  Doodles
تاریخ اشاعت: 2017-01-09

More Technology Articles