You can now pre order Apple iPhone SE and 9 7 inch iPad Pro

You Can Now Pre Order Apple IPhone SE And 9 7 Inch IPad Pro

ایپل آئی فون ایس ای اورآئی پیڈ پرو کے پری آرڈر شروع

ایپل نے 4 انچ آئی فون ایس ای اور 9.7 انچ آئی پیڈ پرو کےآن لائن پری آرڈر لینا شروع کر دئیے ہیں۔ابتدا میں یہ ڈیوائسز صرف 12ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، نیوزی لینڈ، پورٹوریکو، سنگاپور، برطانیہ اور امریکاکے صارفین ایپل ویب سٹورز سے ان دونوں ڈیوائسز کے آرڈر دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


آئی فون ایس ای چار میٹلک فنشز میں دستیاب ہے۔

16 جی بی ماڈل کی قیمت 399ڈالر سے شروع ہے جبکہ 64 جی بی ماڈل کی قیمت 499 ڈالر ہے۔امریکا میں یہ فون اے ٹی اینڈ ٹی، سپرنٹ، ٹی موبائل اور ویریزن پر کنٹریکٹ پر دستیاب ہے۔
9.7 انچ آئی پیڈ پرو کئی ورژنز میں دستیاب ہے۔آئی پیڈ پرو 32 جی بی وائی فائی ماڈل کی قیمت 599ڈالر ہے جبکہ 256 جی بی سیلولر ماڈل کی قیمت 1029 ڈالر ہے۔
دونوں ڈیوائسز 31مارچ سے سٹورز پر دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-24

More Technology Articles