You can now save your Instagram Live streams to your camera roll

You Can Now Save Your Instagram Live Streams To Your Camera Roll

انسٹا گرام کے صارفین اپنی لائیو سٹریم کو محفوظ کر سکیں گے

انسٹا گرام میں لائیو فیچر کی ایک ہی خرابی ہے کہ لائیو سٹریم کو جس نے براہ راست دیکھا دیکھ لیا، اس کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ ہو جاتی ہے۔ اس کے بر عکس فیس بک اور پیری سکوپ میں ویڈیو کو لائیو سٹریم کے بعد بھی دیکھا جا سکتاہے۔
اب انسٹا گرام نے اعلان کیا ہے کہ براڈ کاسٹر اپنی لائیو ویڈیو کو اپنے فون میں محفوظ کر سکیں گے۔ یہ بہت سادہ ہے۔

(جاری ہے)

براڈ کاسٹر جب لائیو ویڈیو ختم کریں گے تو ویڈیو کے ختم ہوتے ہی انہیں سب سے اوپر دائیں جانب Save بٹن نظر آئے گا۔

اس بٹن کو پریس کر کے ویڈیو کو فون میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ لائیو ویڈیو انسٹا گرام پر محفوظ نہیں ہونگی، اس لیے اگر لائیو سٹریمنگ کے وقت کسی نے انہیں نہ دیکھا ہو تو وہ بعد میں بھی اسے نہیں دیکھ سکیں گے۔
یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-20

More Technology Articles