You Can Now Upload Videos at LinkedIn

You Can Now Upload Videos At LinkedIn

صارفین اب لنکڈان پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں

فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح اب صارفین لنکڈان پر بھی ویڈیوز اپ لوڈ کر سکیں گے۔لنکڈان نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے۔لنکڈان کی آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے موبائل ایپس بھی اب ویڈیو اپ لوڈ کو سپورٹ کرتی ہیں۔صارفین اب اپنے پیشے سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین اپنی مہارتوں کو بہتر طریقے سے بیان کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


لنکڈان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے طریقہ کار متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کیےہوئے ہیں جن سے صارفین پیشہ وارنہ مواد تخلیق اور شیئر کر سکیں گے۔
لنکڈان جلد ہی لائیو ویڈیو سٹریم کا فیچر بھی متعارف کرائے گا۔ دوسرے تمام پلیٹ فارمز پر لائیو ویڈیو کا فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد لنکڈان پر اس کی کافی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔
اینڈروئیڈ صارفین لنکڈ ان ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-26

More Technology Articles