You can upgrade to Windows 10 from pirated older versions for free, but Microsoft won’t support your system

You Can Upgrade To Windows 10 From Pirated Older Versions For Free, But Microsoft Won’t Support Your System

مفت خورے ونڈوز 10 پر اپ گریڈ تو کر لیں گے مگر سپورٹ نہیں پائیں گے

مائیکروسافٹ نے تمام لوگوں کو ونڈوز10 کا مزہ چکھانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ایسے لوگوں کو بھی ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے کی سہولت دی گئی ہے جن کے کمپیوٹر میں پائیریٹڈ یعنی 2 نمبر ونڈوز انسٹال ہو گی۔ مائیکروسافٹ کاکہنا ہے کہ ایسے سسٹم جن پر پہلے پائیریٹڈ ونڈوز انسٹال ہو گی، انہیں ونڈوز 10 پر سپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔


مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو پہلے 2 نمبر ونڈوز استعمال کرتے رہے ہیں ، ونڈوز 10 پر اپ گریڈ ہو کر بھی اُن کا سٹیٹس نہیں بدلے گا، اُن افراد کے کمپیوٹرز پر سیکورٹی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کی جائیں کیں، یا ایک مخصوص مدت کے بعد ونڈوز 10 کی معیاد ختم کر دی جائے گی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے پائیریٹڈ ونڈوز رکھنے والے صارفین کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کی بدولت وہ ونڈوز سٹور سے جینوئین ونڈوز حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس طریقہ کار کو جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔
تمام افراد کو ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے کی اجازت دینا مائیکروسافٹ کا درست فیصلہ ہے۔ تمام لوگ ونڈوز 10 کی خصوصیات کا اندازہ لگا کر جینوئین ونڈوز پر اپ گریڈ کر لیں گے یا پھروندوز 10 استعما ل کرنے کے لیے انہیں دوبارہ جگاڑ لگا نے پڑیں گے۔
مائیکروسافٹ ونڈوز 10 بہترین گرافکس رزلٹ کا حامل اپریٹنگ سسٹم ہوگا. ڈائریکٹس 12 کی بدو لت گرافکس کی کارکردگی 20 فیصد تک بڑھ جائے گی(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-03-20

More Technology Articles